ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی7213،اب تک 88 لوگ ہوئے شکار، 24 گھنٹوں میں 213 نئے معاملے ، 2 فوت ، 180 صحت یاب

کرناٹک میں کورونا مریضوں کی تعداد ہوگئی7213،اب تک 88 لوگ ہوئے شکار، 24 گھنٹوں میں 213 نئے معاملے ، 2 فوت ، 180 صحت یاب

Tue, 16 Jun 2020 11:22:46    S.O. News Service

بنگلورو،16؍جون (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونا سے متاثرمریضوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ اتوار کی شام 5 بجے تا پیر کی شام 5 بجے کے درمیان ریاست میں 213 نئے مریض پائے گئے وہیں 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض فوت ہوئے اور 180 مریض صحت یا ب ہو کر گھر لوٹے ہیں اور 2987 مریض زیر علاج ہیں۔

مجموعی طور پر پیر کی شام 5 بجے تک ریاست بھر میں مریضوں کی تعداد 7213 تک پہنچی ہے۔ جن میں سے 4135 صحت یاب ہوئے ہیں اور 2987 زیر علاج ہیں اور 88 مریض فوت ہوئے ہیں۔پیر کے دن ریاست میں سب سے زیادہ مریض کلبرگی میں 45 ، بنگلورو میں 35 ، دھارواڑ میں 34 اور دکشن کنڑا میں 23 مریض پائے گئے ۔البتہ پیر کے دن ، چامراج نگر، کورگ، چکمگلورو، بنگلورو دیہی، ٹمکورو، چترادرگہ ، کولار، گدگ، اُترکنڑا ، میسورو، چکبالاپور ، بیگاوی اور منڈیا سمیت 14 اضلاع میں کوئی نیا مریض پایا نہیں گیا ہے۔جبکہ داونگیرے میں اور ہاسن  میں ایک مریض ، رام نگرم ، ہاویری، اُدُپی میں 3 ، کوپل میں 4 مریض پائے گئے ہیں۔دھارواڑ 34، دکشن کنڑا 23 اور رائچور میں 18نئے مریض پائے گئے ہیں۔ریاست کی اسپتالوں کی آئی سی یو میں 56 مریض ہیں۔

پیر کے دن جونئے 213 کیس سامنے آئے ہیں ان میں 23 مریض بیرونی ممالک سے لوٹ ہوئے افراد اور 103 بیرونی ریاستوں سے لوٹے ہوئے افراد ہیں جس سے واضح  ہے کہ ریاست میں کورونا ابھی عوامی سطح پر مقامی افراد میں تیزی سے نہیں پھیلا ہے۔ بیرونی ممالک اور بیرونی ریاستیں جہاں کورونا کیوباء زیادہ وہاں سے واپس لوٹے ہوئے لوگ ہی زیادہ تر متاثر پائے جارہے ہیں۔


Share: